بحیرہ ایجین کے حزیرہ کیوز کے کھلے سمندر میں غیر قانونی مہاجرین کی ایک بوٹ کے غرقاب ہونے کے نتیجے میں 4 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔
یونانی وزیر برائے امیگریشن و پناہ نوتس میتاراکس نے اس حادثے کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 3 تا 14 سال تھی، غرق ہونے والی کشتی پر سوار22 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے تو ایک شخص تا حال لا پتہ ہے۔