ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی کورونا سرٹیفکیٹ ،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے 3لیبز کو کام سے روک دیا

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی(آئی ایچ آر اے)نے وفاقی دارالحکومت میں 3 لیبز کو کام سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے کے اسکینڈل کے سدباب کے لیے متعلقہ انتظامیہ نے ایکشن لیا اور دو لیبارٹریز کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ترجمان آئی ایچ آر اے نے کہا ہے کہ لیب جعلی کورونا سرٹیفکیٹ تیاری میں ملوث تھیں.

اس کے علاوہ اسلام آباد میں قائم 11ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کی سروسز معطل کی گئی ہیں۔ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے بتایا کہ صفائی کی نا قص صورت حال پر 2میڈیکل اور ڈینٹل سینٹر کو بھی سیل کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ 2 ہفتے میں 55 ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا معائنہ کیا گیا، 37 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کو رجسٹریشن کے لیے نوٹس جاری کیے۔اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے 38 اداروں کو بھی رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں