ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4اہلکار جاں بحق

 پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

لکی مروت میں میانوالی روڈ پر واقع زین الدین فلنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کردی گئیں جہاں ان کی شناخت اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم پہاڑ خیل ،کانسٹیبل انعام عیسی خیل اور ڈرائیور رحیم اللہ ناورخیل کے ناموں سے ہوئی۔

جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں، مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں