ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کی شکست پر گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے۔شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر چلائے اورسکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگائے۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔ ڈیوڈ ایلس نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھاکہ ویلڈن پاکستان، سکیورٹی کا مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی نیوزی لینڈ کی شکست پر طنز کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں مفتی شہاب الدین کا کہنا تھاکہ مل گئی سکیورٹی ؟خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم سکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں