ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نسلہ ٹاور کے مکینوں کی بڑی تعداد کا عمارت خالی کرنے سے انکار

نسلہ ٹاور کے مکینوں کی بڑی تعداد نے کسی بھی طورپر عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیاہے۔کراچی میں شارع فیصل سے متصل رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزر جانے کے باوجود سیل نہیں کیا جاسکا۔ کچھ فلیٹوں کے مکین نقل مکانی کرکے چلے گئے ہیں، لیکن بڑی تعداد میں مکینوں نے کسی طور عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔عمارت خالی کرنے کی مہلت ختم ہوچکی ہے اور گزشتہ شب بارہ بجے بلڈنگ کو سیل کیا جانا تھا۔ کمشنر کراچی نے عمارت گرانے کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں۔کچھ مکینوں کی جانب سے عمارت سے سامان کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑی تعداد میں مکین بلڈنگ خالی کرنے کےلئے تیار نہیں ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا۔ رہائشیوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ مکینوں کو معاوضہ دیئے بغیر عمارت نہ گرائی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں