ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

"ایران جوہری مذاکرات کےلیے آمادہ"حتمی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا

ایران جوہری مذاکرات شروع کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

ایرانی مذاکرات کار علی باقری نے یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکار اینرک مورا کے ساتھ برسلز میں ملاقات کے بعد بتایا کہ جوہری مذاکرات کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت کے قیام کے بعد سے سن 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔

ایرانی حکام نے گزشتہ روز واضح کیا تھا کہ وہ نومبر کے اواخر تک بات چیت دوبارہ شروع کریں گے۔

ایران کے اعلان پر امریکہ نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے تہران حکومت سے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں