ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آل سندھ بلوچستان ماما ہارون فٹبال ٹورنامنٹ مبارک ولیج نے جیت لیا

سندھ بلوچستان ماما ہارون فٹبال ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مبارک ولیج یونائیٹڈ فٹبال کلب کے زیر اہتمام پہلا آل سندھ بلوچستان شہید ماما ہارون یادگار فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مبارک ولیج گراؤنڈ میں فائنل میچ کھیلا گیا۔ ماڑیپور بلوچ نے سندھ بلوچ کو 3گول سے شکست دے دی۔ فائنل میچ کو دیکھنے کیلیے شائقین فٹبال کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کھلاڑیوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے اپنے خطاب میں مبارک ولیج کو شہر کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے پر ضروردیا۔ ان کاکہنا تھا کہ بستی کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کا انعقاد کو ایک سماجی انقلاب قراردیا۔اس ٹورنامنٹ میں ونر اور رنر ٹیموں کو ٹرافی اور کیش انعامات بائیکو پٹرولیم کے تعاون سے دیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں