ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع دودا میں سوئی گووارا کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے، حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق مسافر بس پھسل کر گہری کھائی میں جاگری، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مسافر بس کے کئی ٹکرے ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں