ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولینڈ نے یورپی عدالت کی جانب سے عائد 10 لاکھ یورو جرمانہ مسترد کردیا

وارسا: یورپی عدالت کی جانب سے پولش حکومت کو یومیہ 10لاکھ یورو جرمانے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد مظاہرین احتجاج کررہے ہیں

وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک) پولینڈ نے یورپی عدالت کی جانب سے عائد 10لاکھ یورو یومیہ جرمانہ مسترد کردیا۔ وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ وارسا حکومت اتنا جرمانہ ادا نہیں کرسکتی اور اسے کرنا بھی نہیں چاہیے۔ یاد رہے کہ یورپی عدالت انصاف نے پولینڈ کو اپنے ہاں قانون کی بالا دستی کی نفی کرنے پر روزانہ 10لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یہ حکم ایسے مقدمے میں سنایا گیا، جس کی وجہ پولش سپریم کورٹ میں قائم ججوں کے لیے تادیبی چیمبر بنا۔ یورپی عدالت نے کہا ہے کہ وارسا حکومت نے ملکی سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے چیمبر قائم کر رکھا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں