ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: سپریم کورٹ کا تجوری ہائٹس کو چار ہفتوں میں گرانے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمین پر قائم تجوری ہائٹس کو گرانے کیلئے چار ہفتوں کی مہلت دیدی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ریلوے کی زمین پرتعمیر ہونے والے تجوری ہائٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران تجوری ہائٹس کے بلڈر کے وکیل رضا ربانی عدالت میں پیش ہوئے۔رضا ربانی نے عدالت کو بتایا کہ تجوری ہائٹس کےبلڈر عمار ت کو گرانے پر رضا مند ہیں، لیکن الاٹیز سے معاملات حل کرنے اور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہئے۔

اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دو ہفتوں کی مہلت دے رہے ہیں تجوری ہائٹس گرادیں ، جس پررضا ربانینے کہاکہ دو ہفتوں کا ٹائم بہت کم ہے۔عدالت نے تجوری ہائٹس کے وکیل کی استدعا پر بلڈنگ کو مسمار کرنے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دے دی اور متاثرین کو تین ماہ میں رقم واپس کرنےکا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک ماہ میں تجوری ہائٹس کا اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کیاجائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی ڈیمولیشن کے عمل کی نگرانی کریں، تمام ریکارڈ درخواست گزار کے حوالےکریں اور اس کی فہرست بھی بنائیں جب کہ سامان کی فہرست آئندہ سماعت پر رپورٹ کے ساتھ پیش کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں