ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپنا پہلا بیٹ والدہ کے پیسوں سے خریدا تھا،بابر اعظم

دبئی(نمائندہ خصوصی)بابراعظم نے یہ ٹوئٹ گزشتہ سال مدرز ڈے کی مناسبت سے کی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا اور ان کیساتھ ایک تصویر شیئر کی ۔قومی کپتان نے ٹوئٹ میں ایک خاص بات بتائی تھی جو ان کے مداح ضرور جاننا چاہیں گے۔بابراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا پہلا بیٹ (بلا)1500روپے میں خریدا تھا۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ جس رقم سے انہوں نے یہ بلا خریدا تھا وہ ان کی والدہ کی بچت تھی جو تمام انہوں نے بابراعظم کو دے دی تھی۔انہوں نے اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ پر اس وقت یقین کیا جب کسی نے نہیں کیا، میرا ہر قدم آپ کا مقروض ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں