ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیشی آل رائونڈرپاکستان کیخلاف ہوم سیریز سے باہر

ڈھاکا(جسارت نیوز)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر سیف الدین فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیشن دیباشیش چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے زخمی فاسٹ بولر آل رائونڈر محمد سیف الدین جو کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کو اس سے قبل جاری آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں جگہ دی گئی تھی۔ سیف الدین آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف بنگلا دیش میں شیڈول3 ٹی -20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔بی سی بی چیف فزیشن نے مزید کہا کہ سیف الدین کو کمر کی تکلیف سے نجاب حاصل کرنے کے لیے بحالی صحت کے عمل سے گزرنا ہوگا جو کم از کم ایک ماہ پر محیط ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں