ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تائیوان میں امریکی فوج کی اطلاع پر چین کی مذمت

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے تائیوان میں امریکی افواج کی موجودگی کے انکشاف پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔ تائیوان کی صدر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے کچھ اہلکار تائیوان کی فورسز کو تربیت دینے کی غرض سے وہاں موجود ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیجنگ امریکا اور تائیوان کے درمیان عسکری رابطوں کے خلاف ہے۔ اس طرح کے اقدامات امریکا اور چین کے تعلقات کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل بھی بیجنگ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ امریکانے تائیوان کارڈ کھیلنا بند نہ کیا تو دونوں ممالک کے تعلقات خطرے میں پڑ جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں