ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا پہلا نمبر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری لاہور پہلے نمبر پر اور کراچی دسویں نمبر پر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر رہا اور لاہور کی فضا انتہائی آلودہ رہی جس میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 236 تک جاپہنچی جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی۔

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے نمبر پر موجود رہا، درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں