ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ مکرمہ: ایک سے زیادہ عمرہ کے لیے وقفے کی شرط ختم

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام میں جدید مشینوں کے ذریعے صفائی کا کام کیا جارہا ہے

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے دوسری بار عمرہ کی ادائی کے لیے کم سے کم 15 دن کے وقفے کی شرط ختم کردی ہے۔ اب عمرہ کے خواہش مند افراد ’اعتمرنا‘ یا ’توکلنا‘ ایپ میں سے کسی ایک کے ذریعے دوبارہ عمرہ کی ادائی کے لیے بکنگ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ عمرہ کی ادائی کا پہلے اجازت نامے کی مدت ختم ہونے کے ساتھ دوبارہ عمرہ کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔ اس طرح ایک سے زیادہ عمرہ کے درمیان وقفے کی پابندی نہیں رہی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے 17اکتوبر کو مسجد حرام اور مسجد نبوی کو پوری گنجایش کے مطابق زائرین کے لیے کھول دیا تھا۔ اس موقع پر نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کی شرط بھی ختم کر دی گئی تھی۔ دوسری جانب مکرمہ مکرمہ میں خانہ کعبہ اور حجر اسود کو معطر کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ عرب ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ میں سعودی ٹی وی چینل نے تقریب کو پہلی بار براہ راست نشر کیا۔ حرم شریف کے فرش کی صفائی کے لیے مشینی متعارف کرائی گئی ہے،جسے روبوٹ کہا گیا ہے۔ یہ مشین ایک گھنٹے میں 2 ہزار 45 مربع میٹر کی صفائی کا کام کرسکتی ہے۔ ادھر سعودی عرب کے شہر طائف میں معشی، مسرہ، خالدیہ اور ہدا روڈ کے اطراف میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں