ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک خاتون اول کی عالمی رہنماؤں کی بیگمات سے ملاقات

ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں رہنماؤں کی بیگمات سے ملاقات کی جہاں G-20 سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے صدر ایردوان کے سرکاری دورہ روم میں ان کی اہلیہ امینہ ایردوان بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔

خاتون اول امینہ ایردوان نے سربراہی اجلاس کے میزبان، اطالوی وزیر اعظم ماریو درگہی کی اہلیہ ماریا سیرینیلا کیپیلو اور قائدین کی شریک حیات سے ملاقات کی اور تاریخی کولزیم کا دورہ کیا۔

اس کے بعد، امینہ ایردوان نے ماریا سیرینیلا کیپیلو کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں میں شرکت کی اور رہنماؤں کی بیگمات  سے کچھ دیر گفتگو  کی۔

عشائیہ کے بعد، ماریا سیرینیلا کیپیلو نے ایمن ایردوان اور ان کے قائدین کی بیگمات  کو گارڈینو آل اطالیانہ نامی باغ کی سیر کرائی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں