ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان میں آج عام انتخابات ہوں گے

ٹوکیو: جاپان میں عام انتخابات کی تیاری کی جارہی ہے‘ وزیراعظم فومیو کشیدا انتخابی مہم میں نعروںکا جواب دے رہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ایوانِ زیریں کے انتخابات کے لیے عوام آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملک بھر میں انتخابی مراکز پر تیاریاں جاری ہیں۔ ہفتے کے روز مغربی شہر اوساکا میں حکام ایک پرائمری اسکول کے جمنازیم میں ووٹ کے ڈبوں کی تنصیب کرتے اور کورونا وائرس کے خلاف جراثیم کش محلول رکھتے دکھائی دیے۔ اندرونی انتظام کی وزارت کے مطابق 46 ہزار سے زائد انتخابی مراکز پر رائے دہی کا آغاز اتوار کی صبح 7 بجے ہو گا۔ بعض دور دراز جزائر اور دیگر مقامات پر یہ اوقات کار مختلف ہو سکتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں