ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کرسکے ‘شہبازشریف

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو کیس نیب نے بنایا تھا‘ وہی ایف آئی اے نے بنا دیا ہے ‘میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے گئے ہیں ‘حکمران آج تک سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ
نہیں کر سکے ‘ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے عدالت میں ایک سال میںبھی رپورٹ پیش نہ کرسکا۔بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال ہو گیا ہے‘ ایف آئی نے 2بار تفتیش کی‘ ایف آئی اے نے میرے بیٹے سے بھی جیل میں تفتیش کی ‘ ایف آئی اے اب ایک ماہ میں کیا رپورٹ بنا کر پیش کرے گا‘ ہمیں اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے وہ انصاف کرے گا ۔کالعدم جماعت کے احتجاج کے حوالے سے سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات ہی بہترین حل ہے‘اتنی جانیں ضائع ہوئی ہیں‘ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں