ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا، مسلح جتھوں نے 20 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر ڈالا

مغربی افریقی ملک نائجیریا میں  ہونے والے مسلح حملے میں 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق  زامفارا  شہر میں مسلح جتھوں  کے خلاف جنگ کے لیے روانہ کردہ 20 سیکیورٹی اہلکاروں پر مسلح حملہ کیا گیا۔ جس دوران یہ  تمام اہلکار مارے  گئے اور ان کی نعشوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

نائجیرین  سیکیورٹی و سول  دفاعی ایجنسی کے زامفارا کے ترجمان امینو  میری  نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے  علاقے کو مزید فوجی  روانہ کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

 دوسری جانب زامفارا  محکمہ اطلاعات کے  کمشنر   نے  بتایا ہے کہ شہر میں 3 سمتبر کو تمام تر خبر رسانی کے رابطے کو منقطع کیے ک جانے کے بعد  2 ہزار سے زائد مسلح جتھو ں کے کارندے پکڑے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں