ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی آرٹی ورلڈ نے اپنے قیام کے 6 سال پورے کر لیے

ترکی کی آواز کو دنیا تک پہنچانے والا ٹیلی ویژن چینل TRT  ورلڈ (ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن) اپنی 6ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

TRT نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بین الاقوامی میدان میں بھی اپنے غیر جانبدارانہ اور کامیاب صحافتی انداز کے ساتھ ترقی  کی جانب گامزن  ہے۔

اس نظریے  کے نتیجے میں، TRT ورلڈ ایسی آواز بننے میں کامیاب ہو گیاہے جو اپنے ناظرین  کو انسانی مرکزی تناظر کے ساتھ قیام سے لے کر اب تک دنیا کے تمام تر مقامات  اور  جھڑپوں  کے علاقوں    سے  تازہ ترین  معلومات سے آگاہی کراتا ہے  اس نے  عالمی صحافت میں اپنا منفرد مقام  بنایا ہے۔

TRT کے ڈائریکٹر جنرل   مہمت زاہد سوباجی نے سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مبارکباد کا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ

"ترکی کا پہلا انگریزی زبان کا ٹیلی ویژن چینل ٹی آرٹی ورلڈ اب 6 سال کا ہو گیا ہے۔ ہم دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز بن کر تبدیلی کی تحریک کو آگے بڑھاتے  رہیں گے۔ TRT ورلڈ کو سالگرہ مبارک ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں