ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین دوسرے ممالک کیلیے اپنے دروازے کھلے رکھے گا، چینی صدر

روم: جی 20 اجلاس میں چینی اور روسی صدور نے تجارتی مواقع بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر زوردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا  کے مطابق اٹلی میں جی 20 ممالک کا اجلاس جاری ہے، افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چینی اور روسی صدر نے تجارتی مواقع بڑھانے اور کورونا کے خلاف مل کر اقدامات پر زور دیا ہے۔

اجلاس کے آغاز سے قبل جی 20 ممالک کے سربراہان کا فوٹو سیشن ہوا، افتتاحی سیشن سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے گا، چین میں ڈویلپمنٹ دوسرے ممالک کی ترقی کا باعث بنے گی۔

دوسری جانب  روسی صدر پیوٹن نے بھی ویڈیو لنک سے خطاب میں کورونا سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدمات اٹھانے پر زور دیا ہے، اجلاس کے موقع پر امریکی صدر بائیڈن، جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں