ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا �یصل�

اسلام آباد ( آن لائن)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اوگراکے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا ہے۔ اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت11.53 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل8.49 روپے، مٹی کا تیل6.29 روپے اور لائٹ ڈیزل5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔ترجمان نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کے بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے۔اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے عوام کو 15 روز کا ریلیف تو مل گیا ہے لیکن آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ ہر صورت ہوگا کیونکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب روپے کی بے قدری جاری اور معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 ماہ کے اندر 15 روپے سے 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں