ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان میں ’بیٹمین‘ جوکر کا چاقو حملہ، 17 افراد زخمی

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں انگلش فلموں میں سپر ہیرو کے کردار میں نظر آنے والے ’بیٹمین‘ کا روپ دھارے شخص نے چاقو سے حملہ کر کے 17 افراد کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو میں ٹرین لائن پر بیٹمین کا لباس پہنے شخص نے متعدد افراد پر چاقو سے اس وقت حملہ کیا جب وہ ہالووین پارٹی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 24 سالہ شخص کے حملے میں 17 افراد زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور نے لوگوں پر تیز دھار آلے سے وار کرنے کے بعد ایک آتش گیر مادہ پھینک کر آگ بھی لگائی۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ میں سمجھا کہ یہ ہالووین کا کوئی اسٹنٹ ہو رہا ہے لیکن تھوڑی دیر بعد دیکھا تو بیٹمین کا لباس پہنے ایک شخص آگے بڑھ رہا تھا جس کے ہاتھ میں خون آلود چاقو بھی تھا۔پولیس حکام نے حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابتدائی طور پر حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں