ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوری آباد پاور پلانٹ کیس، وزیراعلی سندھ عدالت میں پیش

احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں وزیراعلی سندھ پر فرد جرم کی کارروائی مخر کرتے ہوئے نئی تاریخ مقرر کردی۔

پیر کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کا شریک ملزم سلطان فاروق کورونا سے متاثر ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے شریک ملزم کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم کی کارروائی موخر کردی اور مراد علی شاہ پر فرد جرم کے لیے 17 نومبر کی تاریخ مقرر کی۔ دوسری جانب کیس کے ایک اور شریک ملزم نیاز علی شیخ نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائرکردی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں