ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ میں بھارت کو دوسری شکست: بھارتی شائقین نے آئی پی ایل پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارتی ٹیم کو مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد ٹوئٹر پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی کا ٹرینڈ چل گیا۔ بھارتی شائقین نے بھی اپنی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کاکردگی پر غصہ نکالتے ہوئے آئی پی ایل پر پابندی کا مطالبہ کردیا ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

سپر 12 مرحلے میں بھارت گروپ بی میں نمیبیا سے بھی پیچھے ہے جبکہ پاکستان گروپ کے تمام میچز جیتنے کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں