ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پسماندہ ممالک کو کورونا ویکسین کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے‘ شاہ سلمان

ریاض (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو درپیش بحرانوں کے حل کے لیے سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی20کے اجلاس سے آن لائن خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ ممالک کو کورونا وائرس کی ویکسین کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا اس بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے باعث معیشتوں پر اس کی اثر اندازی پر ہمیں بھی تشویش ہے، عالمی معیشت کی بہتری اور صحت کے شعبے کے علاوہ دیگر بحرانوں کے حل میں سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ جی20ممالک کے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات تاریخی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں