ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی کی ضمانتیں کرتوتوں کی وجہ سے ضبط ہوں گی، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ضمانتیں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ضبط ہوں گی، ہم اقتدار پر قابض دھاندلی زدہ جماعتوں کو دفن کر کے سیاست میں آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے نام نہاد چیمپئن دراصل کرپشن چیمپئن ہیں،مر اد علی شاہ کی اپنی کارکردگی صفر ہے، سندھ بدترین بد انتظامی کا شکار ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ماضی کی باصلاحیت کہلوانے والی حکومتوں نے ملک کو ترقی کے راستے سے ہٹایا، ہم د ہائیوں سے اقتدار پر قابض دھاندلی زدہ جماعتوں کو دفن کر کے سیاست میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا ا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے لیڈر کے حوصلے کی وجہ سے اوپر جاتی ہے، کابینہ ہو یا کرکٹ ٹیم، وزیر اعظم کی شاندار قیادت کی وجہ سے کارکردگی دکھا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں