ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر جمشید چیمہ کے الزامات مسترد

لاہور (صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر جمشید اقبال چیمہ کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمشید چیمہ اور ان کے ساتھیوں نے الیکشن کمیشن پر الزام لگاتے ہوئے بیانیہ دیا کہ ان کے تجویز کنندگان کے ووٹ یک دم بد دیانتی اور غلط ارادے کے تحت کسی دوسرے حلقے میں از خود منتقل کر دیے گئے۔ متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمشید چیمہ اور مسرت اقبال چیمہ کے تجویز کنندگان بلال حسین اور غلام مرتضیٰ کا ووٹ سال 2018ء سے ہی انتخابی حلقہ NA-130 میں لیاقت آباد، کوٹ لکھ پت کے علاقے میں درج رہا اور تاحال درج ہے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور الیکشن کی شفافیت پر کسی طو ر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں