ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی،ایکسپو سینٹرمیں عملے کی ہڑتال، ویکسی نیشن کا عمل رک گیا

کراچی میں کرونا وائرس ویکسین لگانے کے سب سے بڑے مرکز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کام بند کردیا گیا ہے۔ پیر کو کراچی کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں ویکسینیٹرز نے ایک بار پھر کام بند کردیا ہے۔

پیرا میڈیکل اور آئی ٹی عملے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال کردی ہے۔ ایکسپو سینٹر میں سیکڑوں افراد صبح سے ویکسینیشن کے حصول کیلئے پریشان ہیں۔ عملے کا کہنا ہے کہ 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کے صرف وعدے کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان ملازمین کو کنٹریکٹ پر محکمہ صحت نے تعینات کیا تھا۔ اس سے قبل بھی عملے کی جانب سے  ہڑتال کی گئی تھی۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل رواں برس مئی سے جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں