ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کابل کے سردار محمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے نزدیک دو دھماکے سنے گئے، دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 34 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکوں کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ملٹری اسپتال کے دروازے کے قریب دھماکے کے بعد داعش کے جنگجو اسپتال میں داخل ہوئے، اس دوران سردار داؤد خان ملٹری اسپتال میں داعش کے جنگجوؤں کی امارت اسلامی فورسز سے جھڑپ بھی ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں