ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ : طارق کرکٹ کلب کوٹری نے شاہ کرکٹ کلب کو 115رنز سے شکست دیدی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جسارت) انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں طارق کرکٹ کلب کوٹری نے شاہ کرکٹ کلب کو 115رنز سے شکست دے د ی ۔ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملک سکندر کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں طارق کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے۔ طیب علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کرتے ہوئے 118رنز بنائے جبکہ ابرار حسین79. اور سلمان خان 66 بنا کر نمایاں رہے، شاہ ا سپورٹس کے یاسین، عاطف اور مطاہر نے2، 2وکٹیں حاصل کیں۔ 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہ اسپورٹس کی ٹیم 32 اوورزمیں 203 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں