ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ: ریل گاڑیوں میں تصادم کئی افراد زخمی‘ ٹرین سروس معطل

برطانیہ: ایک دوسرے سے ٹکرانے والی ریل گاڑیاں سرنگ میں پھنسی ہوئی ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں 2ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ برطانیہ کے جنوبی شہر سالسبری کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ۔ واقعے میں 17 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔واقعہ شام 7بجے پیش آیا ۔ ایک ٹرین سرنگ سے ٹکرائی ، جس کے بعد دوسری ٹرین سگنل کے مسائل کی وجہ سے بریک لگانے میں ناکام رہی۔ امدادی ٹیموں نے حادثے کے بعد ٹرین ڈرائیور کو فوری طورپر نکال کر اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد فائر فائٹرز اور امدادی اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کیں ، جب کہ ہیلی کاپٹروں نے بھی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ حادثے کے نتیجے میں علاقے میں ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں