ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تائیوان: امریکہ، تائیوان کے فوجیوں کو ٹریننگ دے رہا ہے

تائیوان نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے پیسیفک میں واقع امریکی جزیرے ‘گوعام’ میں ہمارے 40 فوجیوں کو تربیت دی ہے۔

تائیوان نیوز کی خبر کے مطابق تائیوان کے وزیر دفاع چیو کیو چنگ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی جزیرے گوعام میں نو تعمیر امریکی فوجی بیس پر 40 تائیوانی فوجیوں کو دی گئی تربیت "تبدیلی ریسائیکلنگ کا ایک حصہ” ہے۔

 چیو نے کہا ہے کہ "تائیوان اور امریکہ کے درمیان تبدیلی اور تعاون بہت طویل عرصے سے اچھی بنیادوں پر قائم ہے”۔

واضح رہے کہ چین کے ساتھ متنازع جزیرے ‘تائیوان’ کے سربراہ تسائی انگ وین نے 28 اکتوبر کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بیجنگ کی کسی بھی ممکنہ مداخلت کی صورت میں امریکہ جزیرے کی حفاظت کرے گا۔

تائیوان کے لیڈر تسائی نے سی این این ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو میں پہلی دفعہ امریکی فوجیوں کی، تائیوان فوج کی تربیت کے لئے، تائیوان میں موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں