ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: معدنیاتی سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ

ترکی کی معدنیاتی مصنوعات کی برآمدات ماہِ اکتوبر میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 18،4 فیصد اضافے کے ساتھ 39 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار ڈالر  سے بڑھ کر 46 کروڑ 62 لاکھ 87 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترکی برآمد کنندگان اسمبلی TIM کے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ اکتوبر میں ترکی کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 19،2 فیصد اضافے کے ساتھ 19 ارب 77 کروڑ ڈالر  رہیں۔ اسی دورانیے میں 153 ممالک کو 46 کروڑ 62 لاکھ 87 ہزار ڈالر مالیت کی معدنیاتی مصنوعات برآمد کی گئیں۔

معدنیاتی سیکٹر نے حالیہ 12 ماہ کے دوران 5 ارب 76 کروڑ 30 لاکھ کی خارجہ برآمدات کیں، سیکٹر کی کُل برآمدات پہلے 10 ماہ میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 44،5 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ارب 85 کروڑ 21 لاکھ 57 ہزار ڈالر رہیں۔

ترکی معدنیاتی مصنوعات کے سیکٹر نے گذشتہ ماہ سب سے زیادہ برآمدات چین کو کیں اس کے بعد امریکہ دوسرے اور بلغاریہ تیسرے نمبر پر رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں