ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا میں عمارت گر گئی،متعدد افراد ہلاک

نائیجیریا کے سب سے بڑے شہر لاگوس میں ایک بلند عمارت کے منہدم ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم چھ ہو گئی ہے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق، اب بھی تقریبا 100 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا شبہ ہے جبکہ سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ایک متمول علاقے میں واقع یہ اکیس منزلہ عمارت گزشتہ روز منہدم ہو گئی تھی جبکہ اس حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

 مشتعل رہائشیوں نے امدادی اقدامات کی سست رفتاری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سن 2014 میں لاگوس میں ایک گرجا گھر کے مسافر خانے کے گرنے سے ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں