ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل بینک پر سائبر حملہ، بیشتر سرکاری ملازمین کو تنخواہ، نہ مل سکی

 نیشنل بینک پر سائبر حملے کے بعد بیشتر سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن نہ مل سکی۔ذرائع کے مطابق سائبر حملے کے بعد سے اب تک 40 فیصد سے زائد برانچز بحال نہ ہوئیں جب کہ اے ٹی ایمز کے مسائل بھی جاری ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ نیشنل بینک کی مکمل برانچز کھلنے میں تین دن لگ سکتے ہیں۔دوسری جانب نیشنل بینک کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سائبر حملے سے بینک کا مرکزی سرور متاثر نہیں ہوا۔یاد رہے کہ چند روز قبل سائبر حملے کے بعد نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں تھیں۔صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہیکرز نے کل رات کو حملہ کیا تھا اور ہیکرز نے نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ والے سسٹم کو ہیک کر لیا۔انہوں نے کہا کہ ہیکرز نیشنل بینک کے مین سرور میں گھسنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور نیشنل بینک کے تمام کمپیوٹر نظام کو ماہرین ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں۔عارف عثمانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، این بی پی اور نجی کمپنیز کے آئی ٹی ماہرین نظام بحال کر رہے ہیں اور وہ گزشتہ رات سے مسلسل کام کر رہے ہیں امید ہے پیر تک کامیاب ہوجائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں