ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان آج نمیبیا سے کھیلے گا ، ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

 

 

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کیخلاف کھیلے گی ، قومی کرکٹ ٹیم کے آخری2 گروپ میچوں میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے،نمیبیا کیخلاف میچ میں حیدر علی،عثمان قادر یا محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کئے جانے کا مکان ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے ،پہلا میچ گروپ ایک میں شامل بنگلا دیش اور جنوبی افریقا کے مابین ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کیخلاف کھیلے گا،ابوظہبی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستان وقت کے مطابق شام7بجے شروع ہو گا۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آخری 2 گروپ میچوں میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نمیبیا اور ا سکاٹ لینڈ کے خلاف فاسٹ بولر حسن علی، محمد حفیظ اور شاداب خان کی اوسط درجے کی کارکردگی کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے ۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں حیدر علی،عثمان قادر یا محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ محمد رضوان کو آرام دے کر سرفراز احمد کو موقع دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنے کے بعد تاحال ناقابل شکست ہے ، پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ سپر 12 گروپ 2 میں ناقابل شکست ہے اور اپنے 3 میچز جیتنے کے بعد سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں