ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلے بھی بجلی مہنگی ہوئی، صارف کہاں جائے؟ کیا مر جائے؟، حافظ نعیم الرحمن

امیرجماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ پہلے بھی بجلی مہنگی ہوئی، صارف کہاں جائے؟ کیا مر جائے؟۔نیپرا میں حکومت کی بجلی مہنگی کرنے کی سماعت کے موقع پر امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی حکومت کے ساتھ چیئرمین نیپرا پر بھی سخت تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ نیپرا صارفین کے تحفظ کا ادارہ ہے، سارا کچھ وفاقی حکومت پر نہ چھوڑا جائے، آئی پی پیز سے مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلا؟حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سابق حکومت کے مہنگے معاہدوں کی بھی مذمت کرتا ہوں، چیئرمین نیپرا سے درخواست ہے کہ مزید بجلی مہنگی کرنے کی اجازت نہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے، 300 یونٹ کے صارفین کو بجلی کی سبسڈی سے محروم کیا جا رہا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے چیئرمین نیپرا سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ وفاقی حکومت کا دفاع کرتے ہیں، حالانکہ آپ کو غیر جانبدار ہونا چاہیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں