ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالعدم جماعت پر غداری کے مقدمے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کالعدم جماعت پر غداری کا مقدمہ درج کرانے اور دھرنے ختم کرانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر عدالت نے درخواست گزار کی سرزنش کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے شہری اذیت کا شکار ہیں،کالعدم جماعت نے قانون کو ہاتھ میں لے رکھا ہے ، کئی قیمتی جانیں جا چکی ہیں، عدالت حکومت کو کالعدم جماعت کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے،کالعدم جماعت کے دھرنے سے کتنی قیمتی جانیں گئیں تفصیلات منگوائی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں