ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہوسکتا ہے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں، شاداب خان

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے ہم بمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کریں۔

نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بہترین کھیل پیش کر رہی ہے، نمیبیا کے خلاف بھی اچھا کھیلیں گے، ابوظہبی میں کنڈیشن دبئی سے مختلف ہوں گی، ابوظہبی میں ہمارے باولرز کو سوئنگ ملے گا۔

شاداب خان نے کہا کہ ابوظہبی میں کچھ وکٹوں پر اسپن بھی ہوتا ہے، افغانستان کے ابوظہبی میں ہونے والے میچ میں بھی بال اسپن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی ٹیم ٹاس جیت رہی ہے وہ پہلے باولنگ کر رہی ہے، ہوسکتا ہے آج ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرلیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں