اسلام آباد(جسارت نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف تائیکوانڈو چمپئن شپ میں شرکت کے لیے 7 ممالک کے کھلاڑی اور آفیشلز اسلام آباد پہنچ گئے، چمپئن شپ 6نومبر سے شروع ہو گی ۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ میں شرکت کیلیے عمان، اردن قازقستان، مصر اور ایل سیلواڈور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بدھ کو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ ایران اور نیپال سے تعلق رکھنے والے میچ ریفریز بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ عمان کے اسکواڈ میں 4کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔ 3 روزہ تائیکوانڈو چمپئن شپ میں مرد اور خواتین مقابلوں میں 16 گولڈز کے لیے مقابلے ہوں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف تایکوانڈو چمپئن شپ 6 سے 8 نومبر تک منعقد کی جائے گی۔