ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گر گئی،23 افراد ہلاک

آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پلندری آزاد کشمیر میں منجیاڑی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری، حادثے میں ابتدائی طور پر 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔

تاہم اب ڈپٹی کمشنر پلندری کا بتانا ہے کہ مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ 

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کوچ میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں