ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی غنڈہ گردہ، تاریخی یوسفیہ قبرستان میں کھدائیاں جاری

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں تاریخی فلسطینی قبرستانیوسفیہ میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی ریاست کی نام نہاد نیچر اتھارٹیکی انتظامیہ کی طرف سے یوسفیہ قبرستان میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں کو قبرستان کے قریب آنے سے روکنے کے لیے پولیس کے ذریعے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔بیت المقدس کے مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی حکام نے شہدا قبرستان کے اطراف کا محاصرہ کرکے اسے سیل کردیا ہے اور اس میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض انتظامیہ پانی اور بجلی کی لائنوں کی تنصیب کی آڑ میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ قابض انتظامیہ نے یوسفیہ قبرستان میں شہدا قبرستان میں لوہے کے ستون کھڑے کرنا شروع کردیے ۔ادھر فلسطینی اسلامی کمیٹی برائے قبرستان امور نے تحفظ قبرستان کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے مگر قابض انتظامیہ انہیں قبرستان کے قریب جانے سے روک رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں