ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایتھوپیا: باغی TPLF کے فوجی تربیتی مرکز پر فضائی حملہ

ایتھوپیا کی فوج نے، باغی ٹگرے پیپلز لبریشن فرنٹ TPLF کے فوجی تربیتی مرکز پر فضائی حملہ کیا۔

ایتھوپیا FANA ٹیلی ویژن کے مطابق حملہ، ملک کے شمالی علاقے ‘آدی ہاگریا’ میں کیا گیا۔ حملے میں علاقے میں موجود TPLF کے فوجی تربیتی مرکز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا ائیر فورس حالیہ دنوں میں فضائی حملے کر کے TPLF کے اسلحہ ڈپووں، فوجی تربیتی مراکز، اسلحے اور دیگر فوجی سامان کے پیداواری مراکز کو ہدف بنا رہی ہے۔

ملک کے شمال میں 11 ماہ سے جاری جھڑپوں کی وجہ سے تقریباً 2،5 ملین افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں اور علاقے میں 5 ملین افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں