کراچی (اسٹاف رپورٹر) جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ ، عدالت نے غیرقانونی تعمیرات فوری گرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ اسکول کی زمین فوری خالی کرائی جائی، عدالت میں عثمان فاروق ایڈووکیٹ کاکہناتھا کہ رفاہی پلاٹس کی لیز کسی انفرادی شخص کو جاری نہیں کی جاسکتی، اورنگی ٹاؤن میں جرمن اسکول کے نام سے طویل عرصے سے اسکول چلایا جارہا تھا۔ فرخ ڈار اور دیگر کا زمین کی ملکیت سے دعویٰ درست
نہیں، زمین کی لیز ہمیں جاری کی گئی ہے۔ تعمیرات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے تعمیرات گرا کر 9 نومبر کو رپورٹ طلب کرلی۔