ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حضورؐ نے جو انقلاب برپا کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن میلاد النبی کے سلسلے میں ڈسٹر کٹ بار میں محفل سماں منعقد کی گئی جس میں سیشن جج سمیت تمام جسٹس اور وکلا برادری نے بڑی تعداد میں شر کت ۔محفل سماں میں مفتی سیر محمد قادری نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حضورؐ نے جو انقلاب برپا کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، قلیل عرصے میں ظلم کے نظام کو ختم کرکے اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کیا جس کے نتیجے میں انسانیت کو امن،چین اور خوشحالی نصیب ہوئی، آج انسانیت جن پریشانیوں اور مسائل سے دوچار ہے اس کا سبب انسانوں کا بنا یا ہوا ظالمانہ نظام ہے، آج ایک بار پھر انسانیت کو اپنی تقدیر بدلنی ہے تو آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر آج تک جتنے بھی حکمران آئے ہیں انہوں نے سیرت النبیؐ کا راستہ چھوڑ کر آئی ایم ایف اور طاغوتی نظام کے ذریعے عوام پر حکمرانی کی ہے ، مدینے کی ریاست ایک ایسی ریاست تھی جس میں عوام کو عدل وانصاف اور روزگار کے بہترین مواقع حاصل تھینبی کریم ﷺ ختمی مرتبت حضرت محمدﷺ کی ذات پرنور اہل ایمان کے لیے مرکز اتحاد ہے۔ عالم اسلام کے انتشار و افتراق کی واحد وجہ سرور دوعالم ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے۔آج دنیا بھر میں امت مسلمہ باہمی چپقلش اور عناد کے باعث رسوائی و بربادی سے دوچار ہے۔اسلام دشمن طاقتوں کا آسان ہدف اسلام کے نام پر نبی کریم ﷺکے نام لیواؤں کے درمیان بدگمانیاں پیدا کرنا ہے۔اسلام مسلمانوں کو بھائی بھائی قرار دیتا ہے۔ نبی ﷺ سے عشق کا تقاضا ہے کہ نبی ﷺکے احکامات پر دل وجاں سے عمل کیا جائے۔نبی ﷺ کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے۔اخوت و رواداری کا دامن اگر مضبوطی سے تھام لیا جائے تو عالم اسلام کے سر سے زوال کے بادل چھٹ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاہے کہ جس سے اللہ پاک ناراض ہوتا ہے اس سے سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے جس سے اللہ پاک ناراض ہوتا ہے اسکو کوئی اور سزا دے یا نہ دے مگر اپنی بارگاہ میں اس سے سجدہ کرنے کی توفیق چھین لیتا ہے اور پھر جب کوئی اپنے رب کا در چھوڑ دیتا ہے تو وہ دربدر کی ٹھوکروں میں جا پڑتا ہے ملک کے کونے کونے میں ختم نبوت کے تحفظ کی آواز اٹھنامیلاد مصطفی ﷺ کے شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے ،دہشتگرد واسلام دشمن کچھ بھی کرلیں ناموس رسالت ﷺ کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، زندہ قومیں اپنے اسلاف اور قومی ہیروز کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرتی ہیں اس موقعے پر سیشن جج امبرین اسلم شیخ ، اغیاث اسلام ،منیر حسین لغاری، عبدالحفیظ غوری، شاھد بلوچ ، ماجد رند، تسلیم پاشا قائم خانی، طارق عزیز قائم خانی، زوہیب خانزادہ، امیر علی جونیجو،آل ولی آفتاب ۔سمیت دیکر وکیل بھی موجود تھے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں