حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد میں پرائیویٹ میڈیکل لیبارٹری کی طرف سے بون میرو،شوگر کی تشخیص کے ڈسٹرکٹ بار میں وکیلوں کیلیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 300 سے زائد وکلا نے اپنے ٹیسٹ کروائے ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف شیخ نے مفت ٹیسٹ کیمپ کا افتتاح کیا اور لیبارٹری کے سینئر ڈاکٹرز نے لیبارٹری کی جانب سے جدید مشینوں کے ذریعے تشخیص اور امراض کے بروقت علاج کے حوالے سے وکلا کو آ گاہی دی ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمران علی بورانو نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اجرک کا تحفہ بھی دیا۔صدر آصف شیخ نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پرلیبارٹری کی ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر فوزیہ کیریو اور مریم کھرل کا شکریہ ادا کیا۔