ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت قصر فاطمہ کو کالج میں تبدیل کرنیکا حکم چیلنج کرنیکا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قصر فاطمہ المعروف موہاٹہ پیلس کو میڈیکل کالج میں تبدیل کرنے کا معاملہ، سندھ حکومت کا سنگل بینچ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کردیا۔ عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ہیریٹیج بلڈنگ میں کالج نہیں بنایا جاسکتا، سنگل بینچ کا حکم غیر قانونی ہے، ہم 2 رکنی بینچ کو مطمئن کریں گے، سنگل بینچ نے نام کی تبدیلی کا بھی غیر قانونی حکم دیا۔ درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ سندھ حکومت اور دیگر قصر فاطمہ
میں کاروبار کررہے ہیں، میڈیکل کالج بننے سے کاروبار بند ہوجائے گا، عدالت نے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں