ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائمہ کمیٹی میں ٹیم کی4میچز میں کامیابی پر مبارکبادکی قرار داد منظور

اسلام آباد(جسارت نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی4 میچز میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے قرارداد منظور کر لی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئر مین نواب شیر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے ہمیں کبھی اچھی خبریں نہیں ملیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے چاروں میچز میں کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے جس پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت پوری ٹیم اور چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا مبارکباد کے مستحق ہیں ۔قومی ٹیم کو جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھنا چاہیے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر واپس آنا چاہیے۔چیئر مین کمیٹی نے اس حوالے سے قرارداد پیش کی جس کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں