صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے خلیج کے جنگ زدہ ملک یمن کے صوبے مآرب کے نواحی علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران میں بمباری میں 115 حوثی جنگجو ہلاک کردیے۔ ادھر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے حالیہ چند روز کے دوران میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں اپنے بھاری جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب اتحاد کے بیان میں کہا گیا کہ لڑاکا طیاروں نے مآرب شہر کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور واقع قصبے جوبہ میں حوثی ملیشیا کی گاڑیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔